آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین کا تین روزہ سرکاری دورہ کیا. اور بحرین کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں کیں. آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حماد بن عیسی الخلیفہ سے ملاقات کی.
جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین کے وزیراعظم اورمسلح افواج کے کمانڈر انچیف سے بھی ملاقاتیں کیں،آئی ایس پی آر کے مطابق ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال زیربحث آ یا. بحرینی قیادت نے پاکستان کے ساتھ خصوصی تعلقات کے عزم کا اظہار کیا. بحرینی قیادت کادونوں برادر ممالک کے مابین بہتر تعلقات کے لئے کام جاری رکھنے کا عزم کیا.
شہزادہ سلمان بن حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ کی طرف سے آرمی چیف کو بحرین آرڈر (فرسٹ کلاس) پیش کی گئی. آرمی چیف نے ساخیر کیمپ میں پاک بحرین مشترکہ فوجی مشق کی اختتامی تقریب کا مشاہدہ کیا. آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تربیت کے معیار کی تعریف کی. آرمی چیف کا کہنا تھا کہ یہ مشق دہشت گردی کے خلاف دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں کی نشاندہی کرتی ہے.