پولیس کی کارروائی‘ اشتہاری گرفتار
ننکانہ صاحب(نما ئندہ خصوصی) اغواء کے مقدمہ میں 11 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ اشتہاری شہزاد کیخلاف تھانہ بڑاگھر میں مقدمہ درج تھا۔ ملزم اشتہاری کو جدید تکنیکی صلاحیتوں کی بدولت ضلع شیخوپورہ سے گرفتار کیا گیا۔ ڈی پی او کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ صدر شاہکوٹ محمد امین، انچارج چوکی محمد پورہ ایس آئی آصف بھٹی اور ہمراہی ٹیم کو شاباش دی گئی ۔