ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ننکانہ کا ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ
ننکانہ صاحب(نما ئندہ خصوصی+ نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ننکانہ منظر علی گل نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ننکانہ منظر علی گل ،شہنشاہ رضا کمال سینئر سول جج، عاصم منصور ایڈیشنل سیشن جج کا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اسفندیار کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہسپتال ننکانہ کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کرونا ایس او پیز اور کرونا کے حوالے سے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔جج صاحبان نے عملے کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ۔