بک سیلرز اینڈ سٹیشنرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیدا روں کی حلف برداری تقریب
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) آل ڈسٹرکٹ بک سیلرز اینڈ سٹیشنرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی۔ نو منتخب عہدیداران سے پروفیسر محمد ایوب خاں طاہرؔ نے حلف لیا۔آل ڈسٹرکٹ بک سیلرز اینڈ سٹیشنرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کا چنائو گذشتہ دنوں عمل میں لایا گیا جس میں الیکشن کمیشن کے فرائض محمود احمد جرال نے سر انجام دیئے۔نو منتخب عہدیداران میں چیئرمین بابر عنایت تارڑ، سرپرست محمد رمضان، صدر راشد محمود جنجوعہ، سینئر نائب صدر شیخ محمد لطیف اجمل ، نائب صدر احسن امین بھٹی، جنرل سیکرٹری ملک عبدالمجید، جوائنٹ سیکرٹری گلزار حسین طاہرؔ، سیکرٹری نشر واشاعت رانا محمد ندیم اور سیکرٹری فنانس رانا آصفشامل ہیں۔ دوسری جانب ادبی تنظیم کے رہنما سید زاہد حسین نقوی ، رائے شہادت علی کھرل اورحافظ نسیم عباس نے آل ڈسٹرکٹ بک سیلرز اینڈ سٹیشنرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔