حافظ آباد: سی بی اے یونین الیکشن ‘شاہین گروپ کے امیدوارو ں کو انتخابی نشان’’ شاہین‘‘ الاٹ
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) میونسپل کارپوریشن کی سی بی اے یونین کے 15جنوری کو ہونے والے انتخابات میں شاہین گروپ کے امیدواران اسحق کھوکھر، پرویز غوری ، احسان اﷲ، ولیم، سیف اﷲ، احسان عنایت پال، سنی، عظیم روبن، محمد حنیف ، محمد اعظم اور عابد حسین کو کاغذات نامزدگی کے بعد انتخابی نشان شاہیں الاٹ کردیا گیا۔جس کے بعد مذکورہ پینل کے امیدواروں نے ڈھول کی تاپ پر شاہین کے نشان کے ساتھ دھمال ڈالتے ہوئے اپنی انتخابی مہم شروع کردی۔