ملک کے بالائی علاقوں میں شدید سردی ہے۔ بگروٹ میں پانچ انچ برف باری ہوئی ۔ کالام میں درجہ حرارت منفی چودہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاراچناراورمالم جبہ میں پارہ منفی آٹھ، سکردو منفی سات، قلات ،استورمنفی پانچ، مری منفی چار جبکہ چلاس اور چترال میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر بر فباری کا امکان ہے۔
پنجاب کے میدانی علاقوں، خیبرپختونخوا کے وسطی و جنوبی اضلاع اوربالائی سندھ میں رات کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہے گی۔