وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے باڑہ سے 43 کلومیٹر طویل روڈ کے تعمیر نو کا افتتاح کر دیا، منصوبہ 2 سال میں مکمل ہوگا کل لاگت 1.6 ارب روپے آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے قبائلی ضلع خیبرکا دورہ کیا، وزیراعلیٰ نے باڑہ سے 43 کلومیٹر طویل روڈ کے تعمیر نو کا افتتاح کر دیا۔
منصوبہ 2 سال میں مکمل ہوگا کل لاگت 1.6 ارب روپے آئے گی، منصوبے سے سفر کا دورانیہ 4 سے کم ہو کر2 گھنٹے رہ جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے باڑہ اور جمرود میں ریسکیو 1122 عمارت پر تعمیراتی کام کا افتتاح بھی کیا۔
محمود خان نے باڑہ میں عوامی سہولت مرکز کا افتتاح بھی کر دیا، عوامی سہولت مرکز 19 ملین روپے لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ دیر بالا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا تھا پورے صوبے کا وزیراعلیٰ ہوں، کسی مخصوص ضلع کے لیے کام کا تاثر غلط ہے۔
محمود خان کا کہنا تھا کہ 50 سال حکمرانی کرنے والی جماعتوں نےعوام کے لیےکچھ نہیں کیا، مخالفین آئندہ الیکشن کے لیے 5 سال تک انتظار کریں، تحریک انصاف 2023 میں کارکردگی کے بنیاد پر میدان میں اترے گی۔