مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع کشتواڑ سے پانچ افراد گرفتار کر لیے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے ضلع کے علاقے لوہارنا، سواربتی اور دیگر علاقوں سے گھر پر چھاپوں کے دوران دیہی دفاعی کمیٹی کے ایک رکن سمیت چار افراد گرفتار کر لیے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس کے ایک افسر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ دیہی دفاعی کمیٹی کے رکن دیو داس کو ایک مجاہد تنظیم کے رکن طارق حسین وانی کو اپنی بندوق فروخت کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ ادھر بھارتی فوج نے ضلع راجوری کے علاقوں مانگل ، ڈراٹ اور دابارپوٹھہ میں آٹھویں روز بھی تلاشی آپریشن جاری رکھا۔ قابض بھارتی فوج آپریشن کے دوران گن شپ ہیلی کاپٹروں کا بھی استعما ل کر رہی ہے۔ دریں اثناجموںخطے کے علاقوں رام نگر اور کالا موڑ میں دو سڑک حادثات میں ایک شخص کی جان ضائع ہوگئی جبکہ 38زخمی ہو گئے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38