سجاس بلو کی این بی پی سجاس کپ کے سیمی فائنل میں رسائی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سجاس بلو نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد ARY ویب کو شکست دیکر این بی پی سجاس کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی، فاتح ٹیم کے احسان خان ناقابل شکست 48 رنز کے ساتھ تین وکٹیں لیکر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔کے سی سی اے کے سابق صدر پرفیسر اعجاز فاروقی نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔اعجاز فاروقی کا کہناتھا کہ اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ(سجاس) نے پیشہ وارانہ ذمہ داریوں میں شبانہ روز مصروف رہنے والے اسپورٹس جرنلسٹس کو صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینے کا نادر موقع فراہم کرکے صحافیوں کی حقیقی نمائندگی کا حق ادا کردیا ہے۔ اس موقع پر سجاس کے صدر آصف خان، سیکریٹری اصغر عظیم۔ دیگر عہدیداران سمیت کے سی سی اے کے سابق سیکریٹری جمیل احمد، کے ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز منشی خان، محمد نسیم، پی ڈی سے اے کے ڈائریکٹر میڈیا محمد نظام، نیشنل بینک اسپورٹس ڈویزن کے میڈیا ہیڈ عظمت اللہ خان، ڈاکٹر عارف خان۔ زون سیون کے صدر مظہر اعوان اور ڈپٹی ڈائریکٹر کے ای۔ سی ندیم خان سمیت دیگر بھی موجود تھے، ٹی ایم سی گراونڈ کراچی میں این بی پی سجاس انٹر میڈیا کرکٹ کپ کا افتتاح کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر پروفیسر اعجاز فاروقی نے کیا۔ ناک آوٹ بنیاد پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں ARY ویب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عبداللہ کے 48 رنز کی مدد سے مقررہ اوور میں 148 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔