صوبہ پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین میں کمرے میں گیس بھرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین بے ہوش ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ منڈی بہاؤالدین کے نواحی علاقہ مانگٹ شریف میں پیش آیا،جہاں پولٹری فارم پر کام کرنے والے تین سگھے بھائیوں سمیت چار افراد کمرے میں کوئلے کی انگھیٹی جلا کر سو گئے۔
بند کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث دم گھٹنےسے ایک بھائی بیس سالہ عرفان موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دو بھائیوں سمیت تین افراد بے ہوش ہوگئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ افراد کو ڈی ایچ کیو منتقل کیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے.