بالآخر حکومت پاکستان مسلم لیگ(ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے تعاون سے پارلیمان کے ایوان زیریں سے تینوں مسلح افواج کے سربراہوں کی مدت ملازمت میں توسیع بارے میں بلوں کو کثرت رائے سے منظور کرانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ جس کے بعد بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا جہاں سے یہ بل سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے دفاع کو بھیج دی گئی۔ حکومت نے تیز رفتاری سینیٹ کی مجلس قائمہ سے بھی بل منظور کرا لیا ہے آج تینوں بل سینیٹ سے منظور کرا لئے جائیں گے جس کے بعد انہیں توثیق کیلئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دیا جائے گا۔ پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور سید خورشید شاہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں فوجی قوانین میں ترامیم کی منظوری کے موقع پر اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ سینٹ اجلاس آج دوپہر3 بجے دوبارہ شروع ہو گا جس میں تینوں مسلح افواج سے متعلق ترمیمی بلوں کی منظوری حاصل کی جائے گی ۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024