افغان طالبان نے امریکہ کے ساتھ کل قطر میں ہونیو الے مذاکرات منسوخ کردئیے ہیں ۔ ان دو روزہ مذاکرات میں افغانستان سے امریکی انخلاء قیدیوں کے تبادلے اور اپنے رہنمائوں کی نقل وحرکت پرپابندی ہٹانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال متوقع تھا۔طالبان نے افغان اہلکاروں کومذاکرات میں شامل کرنے کی علاقائی طاقتوں کی درخواست مسترد کردی ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زوردیا کہ سترہ سالہ جنگ میں امریکہ ہی ان کا بڑا دشمن ہے ۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک ایجنڈے پر اتفاق نہ ہونے پر طالبان نے امریکی حکام کے ساتھ ہونے والے نئے مذاکرات منسوخ کردیئے ہیں۔ مذاکرات کا نیا دور بدھ سے قطر میں شروع ہونا تھا۔سینیئر افغان طالبان حکام نے بتایا کہ فریقین نے مذاکرات منسوخ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔