ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر )محمد عثمان کی ہدایت پر صوبہ بھر میں کھلے مصالحہ جات اور ادویات سے بنی انرجی ڈرنکس پر پابندی پر عمل درآمد جاری رکھتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سینکڑوں مقامات کی چیکنگ کی۔ممنوعہ لیبلنگ پر معروف ملکی و غیر ملکی برانڈز کی مزید 9840 لیٹرز ادویاتی ڈرنکس اور1 لاکھ 85 ہزار 767 کلو کھلے ملاوٹی مصالحہ جات مارکیٹ سے ہٹوا دیے گئے۔صوبہ بھر میں 40 فی صد سے زائد مقامات پرپنجاب فوڈاتھارٹی قانون کے مطابق مصالحہ جات کی فروخت کیے جا رہے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب بھر میں کھلے مصالحہ جات اور انرجی ڈرنکس کے حوالے سینکڑوں مقامات کی چیکنگ کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ممنوعہ لیبلنگ کرنے پر معروف ملکی و غیر ملکی برانڈز کی مزید 9840 لیٹرز ادویاتی ڈرنکس اور1 لاکھ 85 ہزار 767 کلو کھلے ملاوٹی مصالحہ جات مارکیٹ سے ہٹوا دیے ہیں۔لاہور زون کے 574، راولپنڈی کے 723 جبکہ جنوبی پنجاب میں مصالحہ جات کے660 مقامات کی چیکنگ کی گئی۔یاد رہیکہ پنجاب بھر میں ادویاتی ڈرنکس کو انرجی ڈرنکس کہنے اور مصالحہ جات بنا نام، وزن، پتہ لکھے فروخت پر پابندی عائدہے۔قانون شکنی کرنے پر اب تک کل 6 لاکھ سے زائد انرجی ڈرنکس مارکیٹ سے ہٹوائی جا چکی ہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہناتھا کہ انرجی لفظ کے استعمال پر پابندی، مصالحہ جات کی پیکنگ اور لیبلنگ کا مقصد عوام تک بہتر خوراک کی ترسیل ممکن بنانا ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی عائد کردہ پابندی کے بعدصوبہ بھر میں 40 فی صد سے زائد مقامات پر قانون کے مطابق مصالحہ جات کی فروخت خوش آئند ہے۔کیپٹن (ر)محمد عثمان نے واضح کیا کہ با ر بار جاری کیے گئے انتباہ پر عمل نہ کرنے پر معافی نہیں دی جائے گی۔ پنجاب بھر میں کوئی نو گو ایریا نہیں بننے دیں گے ،خوراک سے وابستہ لوگوں کو صرف اور صرف قانون کے مطابق کام کرنا ہو گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے فوڈ انڈسٹری کو اتھارٹی کے ساتھ مل کے کام کرنا ہو گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38