آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ رینکنگ جاری کر دی، شکست کے باوجود پاکستانی ٹیم ایک درجہ ترقی کر کے چھٹے نمبر پر پہنچ گئی۔ اظہر علی ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے، ایک درجہ تنزلی کے ساتھ محمد عباس چھٹے نمبر کے بولر بن گئے۔ جنوبی افریقہ سیریز ہارنے کے باوجود پاکستانی ٹیم ساتویں سے چھٹے نمبر پر پہنچ گئی، بیٹنگ ٹاپ ٹین میں واحد شریک اظہر علی اب انیسویں نمبر کے بیٹسمین بن گئے، بھارتی بیٹسمین رشبا پانٹ کی سب سے زیادہ 21 درجے ترقی ہوئی، 17ویں نمبر کے بیٹسمین بن گئے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024