ریاست مدینہ کے حوالے سے سوال پوچھنے پر صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے میڈیا کو بے شرم قرار دے دیا، صحافیوں کے شدید احتجاج پر راہ فرار کرنے میں ہی عافیت جانی۔ سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کی یاد میں منعقدہ تقریب کے دوران شدید بدمزگی پیدا ہو گئی۔ ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے قرار دیا تھا کہ حکومت کا ملک کو ریاست مدینہ کی طرح بنانے کا دعویٰ غلط و کھوکھلا ثابت ہو رہا ہے، آپ اس پر کیا کہیں گے۔ اس پر فیاض الحسن کا جواب تھا کہ یہ سوال جماعت اسلامی سے پوچھنا چاہیے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38