شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان 4 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے، چینی صدر سے ملاقات کی،شمالی کوریا کے رہنما 10 جنوری تک چین میں قیام کریں گے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کے صدر اور اسٹیٹ افیرز کمیشن کے سربراہ کم جونگ ان چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر چین کے 4 روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے جہاں انہوں نے چینی صدر شی جنگ پنگ سے ملاقات کی، شمالی کوریا کے رہنما اپنی اہلیہ اور اعلی عہدے داروں کے ساتھ 10 جنوری تک چین میں قیام کریں گے۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے دورہ چین کا مقصد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ دوسری ملاقات کے لیے مذاکرات کرنا ہے، اس کے علاوہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان عالمی پابندیوں میں نرمی کے لیے بھی بیجنگ کی مدد چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کا گزشتہ ایک سال کے دوران چین کا چوتھا دورہ ہے جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلی بار گزشتہ سال جون میں کم جونگ ان سے ملے تھے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024