چاند گاڑیوں کی بھرمار
مکرمی! اس وقت پاکستان بے شمار مسائل میں دھنس چکا ہے۔ ہر طرف لاقانونیت کا راج ہے۔ ملک میں ٹریفک کا نظام بہت زیادہ خراب ہے۔ ملک کے اکثر چھوٹے بڑے شہروں میںچاند گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی بھرمار ہے۔ رکشا ڈرائیور اپنی من مانی کرتے ہوئے سواری سے اپنی مرضی کا کرایہ چارج کرتے ہیں۔ مریض اور لاچاروں کو سفر تو کرنا پڑتا ہے۔ ان کی مجبوری کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ان سے زیادہ کرایہ وصول کرتے ہیں۔ حکومت سے پُرزور اپیل ہے کہ خدارا اس سے نجات کے لئے ٹھوس بنیادوں پر قانون سازی کی جائے۔ (چودھری تصور اقبال بھون حافظ آباد)