بلوچستان اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس منگل ہوگا,وزیر اعلی ٰکے خلاف اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک بھی پیش
کوئٹہ:گورنر بلوچستان نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس منگل کوہوگا جبکہ اسمبلی سے مستعفی ہونے والے وزرا کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ، آج ہی وزیر اعلی ٰکے خلاف اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک بھی پیش کی جائے گی۔گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد نوازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور تحریک عدم اعتماد کے خلاف نوازشریف سے مدد مانگی جس پر سابق وزیراعظم نے ثنا اللہ زہری کو شاہد خاقان عباسی سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی تھی۔صدر مسلم لیگ (ن)کی ہدایت پر نواب ثنا اللہ زہری نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت غیر جمہوری قوتوں کا مقابلہ کر رہی ہے اور بلوچستان میں بھی غیر جمہوری قوتوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری سے کہا کہ ہم اپنے اتحادیوں کے تعاون سے تحریک عدم اعتمام کو ناکام بنائیں گے۔