ورلڈ کپ 2015 کیلیے منتخب ہونیوالے پندرہ شاہینوں میں سے آٹھ ایسے ہیں جو اس سے قبل بھی ورلڈ کپ کھیل چکے ہین سات ایسے کھلاڑی ہیں جو پہلی مرتبہ میگا ایونٹ میں شرکت کرنے جا رہے ہیں
پاکستانی ٹیم میں سب سے تجربہ کار کھلاڑٰی ہیں شاہد آفریدی،،جو چوتھا ورلڈ کپ کھیلنے جا رہے ہیں آفریدی نے اب تک ورلڈ کپ میں بیس میچز کھیلے ہیں اور گیارہ رنز کی اوسط سے دو سو ستر رنز بنا رکھے ہیںآفریدی نے اٹھائیس وکٹیں بھی حاصل کی ہیں ،،سولہ رنز دے کر پانچ وکٹیں ان کی بہترین کا رکردگی ہےدوسرے تجربہ کار کھلاڑی ہیں یونس خان جو تیسرا ورلڈ کپ کھیلنے جا رہے ہیں یونس نے ورلڈ کپ کے سولہ میچ کھیل کر تیئس رنز کی اوسط سے تین سو چھہ رنز بنا رکھے ہیں ،،حفیظ نے دو جبکہ مصباح نے ایک ورلڈ کپ کھیلا ہے،حفیظ کے پاس گیارہ ورلڈ کپ میچز کا تجربہ ہے اور مصباح گزشتہ ورلڈ کپ کے آٹھ میچ کھیلے تھے،،عمر اکمل گزشتہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے ،احمد شہزاد گزشتہ ورلڈ کپ میں پانچ میچز کھیلے تھے اور چوالیس رنز بنا پائے تھےوہاب ریاض بھی گزشتہ ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں اور بھارت کیخلاف موہالی میں ان کی باؤلنگ آج بھی سب کو یاد ہےجنید خان گزشتہ ورلڈ کپ میں ٹیم کا حصہ تھے لیکن کوئی میچ نہیں کھیل سکے تھے صہیب مقصودمحمد عرفان،سہیل خان ،یاسر شاہ،حارث سہیل سرفراز احمد اور احسان عادل کا یہ پہلا ورلڈ کپ ہے