باسٹھ سالہ عمران خان دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں ۔وہ ملک کی تیسری بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں ۔پاکستان کا پہلا کینسر ہسپتال بنانے کا اعزاز بھی عمران خان کو حاصل ہے
عمران خان پچیس نومبر انیس سو باون کو لاہور میں اکرام اللہ خان نیازی کے گھر پیدا ہوئے۔بتدائی تعلیم لاہور میں کیتھڈرل سکول اور ایچیسن کالج اور اعلیٰ تعلیم برطانیہ سے حاصل کی ۔سے حاصل کی اس کے بعد اعلٰی تعلیم کے لیے برطانیہ چلے گئے۔ وہاں رائل گرائمر سکول میں تعلیم حاصل کی اور پھر آکسفورڈ یونیورسٹی سے آنرز کے ساتھ گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ۔عمران خان انیس سو اکتہر سے انیس سو بانوے تک کرکٹ کے میدانوں میں پاکستانی پرچم سربلند کرتے رہے۔انہیں پہلے پانچ عالمی کپ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ۔ جبکہ بطور کپتان انہوں نے تین ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کی جو ایک ریکارڈ ہے ۔جبکہ انیس سو بانوے میں کھیلے گئے پانچویں عالمی کپ میں عمران خان کی قیادت میں گرین شرٹس نے پہلی بار عالمی چیپمئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ۔کرکٹ سے ریٹائر منٹ کے بعد عمران خان کی توجہ فلاحی کاموں کی جانب ہو گئی اور انہوں نے عوام کے تعاون سے انیس سو چورانوے میں لاہور میں ایشیاء کا سب سے بڑا کینسر ہسپتال بھی بنا دیا ۔فلاحی کاموں کی وجہ سے عمران خان کو صدارتی ایوارڈ،انسانی حقوق کا ایشیا ایوارڈ اور ہلال امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ سولہ مئی انیس سو پچانوے کو عمران خان نے برطانوی ارب پتی خاتون جمائما گولڈ اسمتھ کو مسلمان کرکے شادی کی ۔ جبکہ انیس سو چھیانوے میں انہوں نے سیاست میں آنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی جماعت پاکستان تحریک انصاف بنا لی ۔اور دو ہزار دو کے عام انتخابات میں وہ پہلی بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ۔جبکہ دو ہزار چار میں ان کی جمائما خان سے نو سالہ رفاقت ختم ہو گئی ۔جن سے ان کے دو بیٹے سلمان اور قاسم بھی ہیں ۔دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات میں تحریک انصاف ملک کی تیسری بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئی ۔اور دو ہزار چودہ میں عمران خان کے آزادی مارچ اور دھرنے نے ملکی سیاسی صورتحال کو یکسر بدل کر رکھ دیا ۔ تاہم دو ہزار پندرہ کے آغاز میں کپتان نےاچانک یو ٹرن لیا اور اکتالیس سالہ ریحام خان سے دوسری شادی کر کے کھلاڑیوں کو حیرت میں ڈال دیا ۔