فرانس میں شائع ہونے والی ایک متنازع کتاب میں دو ہزار بائیس کے فرانس کو اسلامی مملکت کے طور پر دکھایا گیا ہےکتاب کے مطابق دو ہزار بائیس تک فرانس میں خواتین کے لیے حجاب ضروری ہونے کے علاوہ ایک سے زیادہ بیویاں رکھنا قانونی حق بن جائے گا
فرانس میں شائع ہونے والی اس کتاب کا عنوان ’سبمشن` رکھا گیا ہے جس کا مطلب اطاعت اور فرماںبرداری ہے کتاب معروف مصنف مشل ہولےبیک نے لکھی ہے جس کی باقاعدہ فروخت آج سے فرانس کے بک سٹالز پر شروع ہوچکی ہےتاہم کتاب کے مندرجات پر بحث گذشتہ کئی ہفتوں سے جاری ہے،کتاب کے مطابق فرانسیسی معاشرہ آہستہ آہستہ مسلمانوں کے سامنےگھٹنےٹیک دے گا اور آخرکار دو ہزار بائیس میں ایک مسلمان جماعت کا رہنما ملک کی صدارت اپنے ہاتھ میں لے کر اقتدار پر قبضہ کرلے گا جس کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں کو قرآن پڑھانے پر مجبور کیا جائے گاخواتین کے لیے حجاب پہننا ضروری ہوگا اورمرد ایک سے زیادہ بیویاں رکھنے کا قانونی حق رکھے گاشائع ہونے والی اس کتاب میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت تک فرانس کی عمومی آبادی اس قدر بےحس اور زوال پذیر ہو چکی ہوگی کہ لوگ نئے صدر کے خلاف کوئی مزاحمت نہیں کریں گے بلکہ اس نئی حکومت کو قبول کرلیں گے اور ان کا ملک ایک اسلامی فرانس بن جائے گا