تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی شادی کی تقریب بنی گالا میں انتہائی سادگی سے منعقد ہو گی
تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی شادی کے چرچے زبان زد عام ہیں، ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چئیرمین سانحہ پشاور کے بعد اپنی شادی انتہائی سادگی کے ساتھ بنی گالا میں کر رہے ہیں،ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب انتہائی سادگی سےہو گی،اور شادی کی تقریب میں چند قریبی دوست شرکت کریں گے،چئرمین عمران خان کی فیملی ابھی تک اس شادی کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کر رہی ہے، کپتان کی فیملی کا کہناہے کہ وہ بھی عمران خان کی شادی کی خبریں میڈیا کے ذریعے ہی سن رہے ہیں،دوسری جانب ذرائع کا کہناہے کہ عمران خان سانحہ پشاور کی وجہ سے شادی کی تقریب انتہائی سادگی سے کر رہے ہیں،