وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ایک بڑا چیلنج ہےدہشتگردی کے خاتمے کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا
لاہور میں اپنی گاڑی، اپنا روزگار سکیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں بھی حکومتیں براہ راست بے روزگاری ختم نہیں کرسکتیں بلکہ ایسی پالیسیاں اپناتی ہیں کہ جن سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوجاتےہیں،،ان کا کہنا تھا کہ روزگار سکیم کے تحت پچاس ہزار گاڑیوں کو شفاف قرعہ اندازی کے تحت تقسیم کیا جائے گاجس کے لیے ڈیڑھ لاکھ درخواستیں موصول ہوئی تھیںشہبازشریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی ملک کا سب سے بڑا چیلنج ہےاس سے قبل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کےاجلاس میں چیرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ڈاکڑ عمر سیف نے بورڈ کی کارکردگی پربریفنگ دی، شہباز شریف نےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا صوبہ تعلیم ،امن عامہ اور سماجی ترقی کے دیگر شعبوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کر ر ہا ہے۔ پنجاب کے 219 کالجوں میں آن لائن داخلہ کی سہولت دی گی ہے اور صوبے میں ای لر ننگ کو فروغ د یا گیا ہے۔