دنیا کا سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز برطانیہ کی بندرگاہ فیلکس سٹو پر لنگر انداز ہو گیا ہے
چارسو میٹر طویل سی ایس ایل گلوب نامی جہاز پہلی بار برطانیہ کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا ہے،جہاز گزشتہ ماہ کی چار تاریخ کو چین کی بندر گاہ چینگ داؤ سے اپنے پہلے سفر پر روانہ ہوا تھا ایک لاکھ چوراسی ہزار ٹن وزنی جہاز ایک وقت میں انیس ہزار کنٹیر لے جا سکتا ہےایک دہائی پہلے سب سے بڑا کارگو جہاز نو ہزار کنٹینر لے جا سکتا تھا