عدالتی حکم عدولی پر 7 ایس ایچ اوز کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم، 4 کے تقرر وتبادلے
لاہور+فیروز والا (اپنے نامہ نگار سے+ نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج مسعود حسین نے مسلسل عدالتی احکامات کی حکم عدولی کرنے والے 7ایس ایچ اوز کے خلاف سی سی پی او لاہور کو 155-Cکے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے جن ایس ایچ اوز کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے ان میں تھانہ اچھرہ، فیکٹری ایریا، سبزہ زار، شادمان، ڈیفنس بی ، باغبانپورہ اور تھانہ سندر شامل ہیں ۔ علاوہ ازیں ڈی پی او شیخوپورہ نے چار تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ایس ایچ او شرقپور غلام مرتضیٰ ڈوگر کو تبدیل کر کے پی ایس او ڈی پی او آفس لگا دیا۔