لاہور، فیروز والا میں ٹریفک حادثات میں 2 خواتین سمیت4 افراد ہلاک،12 زخمی
لاہور+فیروز والا (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار) تھانہ شاہدرہ کے علاقہ میں ٹریفک حادثے میں بس نے ایک بچے کی ماں کو کچل ڈالا بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ تھانہ شاہدرہ کے علاقہ راوی پل کے قریب عباد اپنی بیوی اور 5سالہ بیٹے علی کے ساتھ موٹر سائیکل سوار ہو کر جا رہا تھا کہ اچانک پیچھے سے آنیوالی تیز رفتار بس نے ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل سوار تینوں افراد سڑک پر گر گئے اور تیز رفتار بس نے خاتون کو کچل دیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئی جبکہ اس کا خاوند عباد اور 5سالہ بیٹا شدید زخمی ہو گئے۔ لاہور شرقپور روڈ پر گھاٹ سٹاپ کے قریب تیز رفتار ویگن اور کار کے درمیان تصادم میں ویگن الٹ گئی جس کے نتیجہ میں ویگن سوار یوسف ہلاک اور دس افراد زخمی ہو گئے جبکہ حادثہ کی ویگن کی ٹکر کے باعث کار اور اللہ دتہ کی بیوی رانی بی بی ہلاک ہو گئی۔ اللہ دتہ اسکا بیٹا زخمی ہو گئے۔ کالا خطائی روڈ پر ویگن بے قابو ہو کر موٹرسائیکل سوار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں نوجوان شہریار شدید زخمی ہو گیا جسکی ٹانگیں ٹوٹ گئیں اسے طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا۔ دیگر مالکان میں بشریٰ بی بی، اکرم مسیح زخمی ہو گئے۔ امامیہ کالونی پھاٹک ٹرک اور رکشہ کے تصادم میں رکشہ سوار ہلاک ہو گیا۔