3خواتین اغوا ایک سے زیادتی کی کوشش
فیروزوالا (نامہ نگار) رچنا ٹائون اور کالا خطائی ایریا میں شادی شدہ خاتون سمیت تین عورتیں اغوا اور ایک عورت نے زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی۔ رچنا ٹائون میں شکور اور پنوں شاہ نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے لال شاہ کی بیوی (ر) کو دو کمسن بچوں سمیت اغوا کر لیا۔ نقدی اور زیور بھی لے گئے۔ بکنوال میں کرامت نے محنت کش، ارشد علی کی بیٹی (م) قادر نے اپنے دیگر ساتھیوں کا محنت کش کی بیٹی (ش) کو اغوا کر لیا۔ رچنا ٹائون میں اعجاز نے مالک مکان کی بیوی کے ساتھ زبردستی زیادتی کی کوشش کی خاتون نے شور مچا کر کوشش ناکام بنا دی۔