فلسطین کو آزاد ریاست کی حیثیت دلانے کیلئے رواں ماہ او آئی سی کا اجلاس ہو گا: ذرائع
اسلام آباد (جاوید صدیق) فلسطین کو آزاد ریاست کی حیثیت دلانے کے لئے او آئی سی کا اجلاس اسی ماہ قاہرہ میں ہوگا۔ نوائے وقت کو قابل اعتماد ذرائع نے بتایا ہے کہ فلسطین پر او آئی سی کانفرنس کے انعقاد کے لئے سولہ 16رکن ممالک نے تحریک پر دستخط کردئیے ہیں۔اگلے چند دنوں میں مزید ممالک اجلاس بلانے کی حمایت کردیں گے۔ فلسطین کی آزاد ریاست کے طور پر کئی ممالک کی پارلیمانوں نے قراردادوں کے ذریعے حمایت کی ہے۔ان ممالک میں فرانس اور سویڈن شامل ہیں۔حال ہی میں فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے لئے قرارداد سیکرٹری کونسل میں بھی پیش کی گئی تھی لیکن اسے امریکہ نے ویٹو کردیا تھا۔ او آئی سی کے رکن ممالک کی کوشش ہے کہ فلسطین کی آزاد ریاست کے قیام کے لئے او آئی سی متفقہ طور پر حمایت کرے۔