کرس راجرز کا ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی کا فیصلہ
سڈنی(آئی اےن پی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے افتتاحی بلے بازکرس راجرز نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف سیریز کا چوتھا ٹیسٹ ہوم گراو¿نڈ پر کیریئر کا آخری میچ ہو گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں برس انگلینڈ کے خلاف شیڈول ایشز سیریز کے بعد انٹرنیشنل کیریئر کو خیرباد کہہ دوں گا۔ انہوں نے 2008ءمیں پرتھ میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ انٹرنیشنل سطح پر ملک کی نمائندگی اعزاز کی بات ہے اور اب انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کھیلنا ہدف ہے جس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر لوں گا۔