پاکستانی نژاد زوہیب کو برطانوی ہمپٹن یونیورسٹی کا سب سے کم عمر طالب علم کا اعزاز حاصل، بھائی کا ریکارڈ توڑ دیا
لندن (آئی این پی) ریاضی میں قابل رشک حد تک دسترس رکھنے والے پاکستانی نژاد طالب علم زوہیب احمد نے صرف 14 سال کی عمر میں برطانوی یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا۔ زوہیب احمد برطانوی یونیورسٹی کی تاریخ کے کم عمرترین طالب علموں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ساوتھ ہمپٹن یونیورسٹی کے سب سے کم عمر ترین طالب علم ہونے کا اعزاز حاصل ہوا جبکہ ان سے پہلے برطانوی یونیورسٹی کے کم عمرترین طالب علم کا ریکارڈ ان کے بڑے بھائی وجیہہ احمد نے قائم کیا تھا۔ہمپشائر کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے زوہیب احمد نے8 سال کی عمر میںجی سی ایس ای (ثانوی بورڈ) کا ریاضی کا امتحان اے گریڈ سے پاس کر لیا تھا اس وقت زوہیب تیسری جماعت کا طالب علم تھا۔ وہ اے لیول سطح کے امتحانات میںاے گریڈ کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے والے برطانیہ کم عمر ترین طالب علم ہیںجنہوں نے 9 سال کی عمر میں اے لیول کے ریاضی اور ایڈوانسڈ ریاضی کے امتحانات میں شاندار نمبروں کے ساتھ اے گریڈ حاصل کیا۔