عزیر بلوچ کی حوالگی کیلئے خط پاکستانی سفارتخانے کو موصول، گینگسٹرکو آج ابوظہبی لایا جائیگا
دبئی (نوائے وقت رپورٹ) لیاری گینگ وار کے اہم کردار عزیر جان بلوچ کو آج رات یا صبح ایک بار پھر ابوظہبی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ عزیر بلوچ کو تفتیش کے لئے آج ابوظہبی سے دبئی لایا جائے گا۔ عزیر بلوچ کی حوالگی سے متعلق پاکستانی وزارت خارجہ کا خط پاکستانی سفارتخانے کو موصول ہوگیا ہے۔ پاکستانی سفارتخانہ عزیر بلوچ کی حوالگی سے متعلق درخواست یو اے ای حکام کو بھیجے گا۔