مذہب بچانے کیلئے ہرہندوعورت 4بچے پیدا کرے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کی تجویز
نئی دہلی(آئی این پی)بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے تجویز دی ہے کہ ہندوازم کے مستقبل کے تحفظ کیلئے تمام ہندو خواتین 4 بچے پیدا کریں۔ انہوں نے یہ متنازع تجویز ہندو رہنمائوں کے اجتماع سے خطاب میں دی۔ انہوں نے کہا کہ چار شادیوں اور 40 بچے پیداکرنے کا نظریہ بھارت میں کام نہیں کریگا، وقت آگیا ہے کہ ہرہندو عورت چار بچے پیدا کرے تاکہ ہندو مذہب کو بچایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ جبری طور پر مذہب تبدیل کرانے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔بھارتی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ کچھ وقت کیلئے صبر کریں پارلیمنٹ سے ایسا قانون منظور کرایا جائے گا جس کے تحت جو کوئی بھی گائے ذبح کریگا یا جبری طور پر مذہب کی تبدیلی میں ملوث ہوگا اسے سزائے موت دی جائے گی۔