تھر: غذائی قلت سے مزید 5 بچے جاں بحق
تھرپارکر (صباح نیوز) غذائی قلت کے باعث مزید 5 بچے جاں بحق ہو گئے۔ سول ہسپتال مٹھی میں 8 روز کا شمشاد اور 5 روز کی ماروی دم توڑ گئی۔ ایک بچے کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال مٹھی سے حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔ مزید برآں کلوئی میں بھی 2 بچے دم توڑ گئے۔