آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ٹوئٹر، فیس بک پر کوئی اکائونٹس نہیں: پاک فوج کی وضاحت
راولپنڈی (آئی این پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کا فیس بک یا ٹوئٹر پر کوئی اکائونٹ نہیں۔ بدھ کو جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ صرف آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل اور پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ اپنا ٹوئٹر اور فیس بک اکائونٹ استعمال کرتے ہیں۔ عاصم باجوہ کا ٹوئٹر اکائونٹ ’’@AsimBajwaISPR‘‘ اور ان کا فیس بک اکائونٹ www.facebook.com/AsimBajwaISPR ہے ۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے جعلی ٹوئٹر اور فیس بک اکائونٹ بنے ہوئے ہیں۔ فوج کی طرف سے بارہا اس کی وضاحت بھی کی جاچکی ہے اور پی ٹی اے کو بھی یہ جعلی اکائونٹ ختم کرانے کے بارے میں کہا گیا۔