عمران خان کی بارات کل بنی گالہ سے ایف الیون جائے گی: ذرائع
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جمعہ کو اپنی رہائش گاہ پر شادی کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ جمعہ کو ہی ان کی بارات ایف الیون میں ریحام خان کے گھر جانے کا امکان ہے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کی شادی اور بارات لے جانے کے حوالے سے دھوم دھڑکے کی جو خبریں چل رہی ہیں وہ قیاس آرائی سے زیادہ نہیں ایسا سب کچھ نہیں ہوگا جو دکھایا اور سنایا جا رہا ہے۔