سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے دائر مقدمات کی سماعت آج کرے گا
اسلام آباد(صباح نیوز) سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے دائر مقدمات کی سماعت آج (جمعرات کو) کرے گا ۔عدالت نے مقدمات کی سماعت کے لئے چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز، اٹارنی جنرل اور درخواست گزاران کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں ۔ چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس مشیر عالم پر مشتمل تین رکنی بنچ غلام رسول سندھو اور معین قریشی ودیگر کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 184کے تحت دائر درخواستوں کی سماعت کرے گا۔