دہشت گردی کو مذہب سے جوڑنا ناانصافی ہے ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت
لاہور (خصوصی نامہ نگار )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن،مولانا عبدالنعیم نے مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے دہشت گردی کو مذہب کے ساتھ جوڑنا سراسرظلم اور ناانصافی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایما ن کا حصہ ہے ۔