عمران کا رویہ قومی یکجہتی کی فضا کو خراب کرنے کی کوشش ہے : چودھری ارشد جٹ
لاہور( خبر نگار) وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی چوہدری محمد ارشد جٹ نے کہا ہے کہپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے این اے 122 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے حوالے سے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے۔ عمران خان ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں ہار کے بعد انتہائی غلط بیانات دے رہے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے خان صاحب کی شکست ٹھوس ثبوت کے ساتھ ثابت ہو گئی ہے۔عوام نے 2013ء کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو مینڈیٹ دیا۔ عمران خان کا رویہ قومی اتفاق رائے اور یکجہتی کے ماحول کو خراب کرنے کی ایک کوشش ہے۔