مائیں پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو ویکسین قطرے ضرور پلائیں ، صائمہ شبیر
لاہور (لیڈی رپورٹر) الخدمت خواتین ٹرسٹ کی ناظمہ صائمہ شبیر نے کہاہے کہ مائیں پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیوویکسین کے قطرے ضرور پلائیں کیونکہ آج ان بچوں کو پلائے ہوئے ویکسین کے یہ دوقطرے انہیں عمر بھر کے لئے معذور ہونے سے بچا سکتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان میں پولیو کے مریضوں کی برھتی ہوئی تعداد لمحہ فکریہ ہے۔