سپرنٹنڈنگ انجینئر (ر) نذر حسین سندھو سپرد خاک ، ختم قل آج ہوگا
لاہور( پ ر) سپرنٹنڈنگ انجینئر (ر) پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نذر حسین سندھو کو بدھ کے روز جو ہر ٹائون کے قبرستان جی ون میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ نماز جنازہ میں سابق چیئرمین ارسا شفقت محمود ، ایم ڈی واسا چودھری صغیر ، سابق چیف انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اکرم خان ، سابق چیف انجینئر شبیر قریشی ، سماجی رہنما صادق کرمانی ، شیخ فیصل لطیف ، شیخ افتخار ، حسن رضا کاظمی اور دیگر افراد نے شرکت کی ، مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل آج بروز جمعرات ان کی رہائشگاہ 168 بی جوہر ٹائون میں بعد نماز ظہر ہو گا ۔ دعا چار بجے شام ہوگی ۔