سی پی ایس پی سے کامیاب ہونے والے فیلوز کی پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینئل کونسل میں فوری رجسٹریشن کرائی جائے: ینگ فیلوز
لاہور(کامرس رپورٹر) سی پی ایس پی سے کامیاب ہونے والے نوجوان فیلوز کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچایا جائے اور فی الفور نوجوان فیلوز کی پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل میں رجسٹریشن کی جائے۔یہ مطالبہ ینگ فیلوز کے کنوینر ڈاکٹر رانا سہیل اور وفد نے پی ایم اے کے مرکزی صدر (الیکٹ) پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی سے پی ایم اے ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا ہے ۔وفد نے مرکزی صدر کو مزید بتایا کہ اس وقت 900نوجوان فیلوز رجسٹریشن نہ ہونے کے سبب ایک ذہنی کرب میں مبتلا ہیں۔ مرکزی صدر (الیکٹ)نے وفد کو یقین دلایا کہ نوجوان فیلوز کا مستقبل تاریک نہیں ہونے دیا جائے گا اور پی ایم اے ان کی رجسٹریشن کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔