بلوچستان ہائیکورٹ نے دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت کیلئے 2 خصوصی بنچ تشکیل دے دیئے
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان ہائیکورٹ نے دہشت گردی کے کیسوں کی سماعت کیلئے 2 خصوصی بنچ تشکیل دے دیئے۔ رجسٹرار ہائیکورٹ کے مطابق خصوصی بنچ چیف جسٹس نے تشکیل دیئے۔ خصوصی بنچ کوئٹہ اور سبی میں مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرینگے۔