دہشتگردی ، بیروزگاری کا خاتمہ سب کو ملکر کرنا ہوگا : جہانگیر بدر
لاہور(خبر نگار)سینیٹر ڈاکٹر جہانگیر بدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ورکروں کو اہمیت دی ہے، پیپلز پارٹی ورکروں کی جماعت ہے اور اس جماعت کو پیپلز پارٹی کے ورکروں نے ہی بچانا ہے، شہید بھٹو اور کا نظریہ اور پاکستان کی ترقی کا نظریہ ایک ہے،غربت ،دہشتگردی اور بیروز گاری کا خاتمہ سب کو مل کرنا ہے۔ آج بھی پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری او رکو چئیرمین آصف علی زرداری کی قیادت میں متحد ہے، پیپلز پارٹی جلد دوبارہ اپنے عروج پر آنے والی ہے۔ خوشاب کی دھرتی اپنے پانی اور ماحول کی طرح مردم خیز ہے اور ملک ظل حسنین نے یہ کتاب لکھ کر ثابت کیا ہے کہ خوشاب میں بیٹھ کر بھی عوام کی ترجمانی کی جاسکتی ہے ۔وہ پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ کے زیر اہتمام پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کے سابق صدر ملک ظل حسنین کی کتاب "خوشاب کا بھٹو زندہ ہے"کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب سے عبدالقادر شاہین ، آصف خان ، نصیر احمد ، عمر حیات تبسم،ملک ظل حسنین ، الطاف حسین قریشی محمد علی اعوان ، اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔