پنجاب میں کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کیلئے قانو ن سازی کی جائے : ضیاء اعوان
لاہور( لیڈی رپورٹر)مددگار ہیلپ لائن کے چیئر مین ضیاء اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بھی سندھ کی طرح جبری اور کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کیلئے قانون سازی کی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب میںچائلڈرائٹس موومنٹ کے چیئرمین نذیراحمد غازی، افتخار مبارک، چلڈرن ایڈووکیسی نیٹ ورک کی راشدہ قریشی، سحرش فاروق اورتسنیم کوثر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔