اہلسنت کی جماعتوں کا 21 ویں ترمیم ، فوجی عدالتوں کی حمایت کا اعلان
لاہور (خصوصی نامہ نگار)اہلسنت کی بڑی تنظیمات ،جماعتوںاور سنی علماء مشائخ سربراہ تحریک صراط مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی ، سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری ،حضرت پیر میاں عبدالخالق ،صاحبزادہ میاں ولید احمد جواد شرقپوری ، پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی ،صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ ہزاروی ، مولاناارشاد احمد حقانی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ 21ویں ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور حکومت سے قومی ایکشن پلان پر فوراً عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہیں۔ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے ایجنڈے پر قوم کا اتفاق خوش آئند ہے۔