مکرمی! بڑی طاقتوں کی ہوس ملک گیری اور کشور کشائی اور کمزور قوموں کے وسائل پر قبضہ کرنے اور دنیا پر اپنی بالادستی اور دھونس قائم کرنے کی کشمکش نے اس وقت دنیا بھر کے مسلمانوں کو کشت و خون، تباہی و بربادی اور باہمی انتشار و خلفشار میں مبتلا کر کے رکھ دیا ہے۔ بعض ممالک میں جن میں افغانستان، عراق، لیبیا، شام، یمن صومالیہ اور پاکستان شامل ہیں میں بدترین خانہ جنگی کی صورتحال اور وہاں کے عوام پر قتل و غارت گری بے خانمائی کی صورت اور وہاں کے عوام پر قتل و غارت گری بے خانمائی کی صورتحال طاری کرنے میں امریکہ و برطانیہ کی پالیسیوں کا بڑا دخل ہے۔ ان عالمی طاقتوں کو چاہئے کہ وہ خطہ میں امن کی بحالی کے لئے فوری اقدامات کریں۔(سلطان احمد مونگ منڈی بہاﺅ الدین)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024