’’افغانستان سے امریکی افواج کی واپسی کے پاکستان پر اثرات‘‘حمید نظامی پریس انسٹیٹیوٹ میں سیمینار جمعہ کو ہوگا
لاہور (خصوصی رپورٹر) حمید نظامی پریس انسٹیٹیوٹ آف پاکستان نے ’’افغانستان سے امریکی افواج کی واپسی کے پاکستان پر اثرات‘‘ کے موضوع پر ایک سیمینار کا اہتمام کیا ہے جو اس کے اپنے آڈیٹوریم واقع 4-C ایل ڈی اے فلیٹس شاہراہ مجید نظامی نزد چائنہ چوک لاہور میں جمعہ 10 جنوری صبح 10 بجے ہوگا۔ خورشید محمود قصوری (سابق وزیرخارجہ پاکستان) صدارت کریں گے۔ شمشاد احمد خان (سابق سیکرٹری) اور ڈاکٹر اعجاز بٹ (سینئر تجزیہ کار) مہمانان خصوصی ہونگے۔ مقررین میں خالد محمود (سفیر پاکستان) اور بریگیڈیئر (ر) فاروق حمید (سینئر تجزیہ کار) شامل ہیں۔