کبیروالا: یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے وئیر ہاوس میں چینی کی بوریوں تلےدب کر ایک مزدورجاں بحق, چار مزدورشدید زخمی
ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو خانیوال نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد مزدوروں کو باہرنکالا جس میں سے چالیس سالہ عبدالقیوم جاں بحق ہوگیا اور باقی چارمزدوروں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال منتقل کر دیا گیا۔جہاں ان کا علاج جاری ہے، ڈاکٹروں کے مطابق دوافراد محمد فیاض اورمحمد یسین کی حالت تشویش ناک ہے۔ جاںبحق اور زخمی ہونے والے تمام مزدوروں کا تعلق خانیوال سے ہے اوروہ ڈیلی ویجز کی بنیاد پر وئیرہاﺅس میں مزدوری کرتے تھے۔