بزم ہمد رد نونہال کل ہو گی
لاہور (پ ر) بزم ہمدرد نونہال کے زیر اہتمام قومی یوم اطفال کے موقع پر ”انسان کی عظمت خدمت میں پنہاں ہے“ کے موضوع پر 9جنوری بروز بدھ دوپہر 2بجے ”دارالشفقت“ انجمن حمایت اسلام 119ملتان روڈ پر بزم ہمدرد نونہال منعقد ہو گی جس کی صدارت صدر انجمن حمایت اسلام جسٹس (ر) منظور حسین سیال کریں گے۔ اعزازی سیکرٹری انجمن حمایت اسلام چوہدری ذوالفقار علی مہمان خصوصی اور قومی صدر محترمہ سعدیہ راشد ہوں گی۔ اس موقع پر بچوں کی تفریح کیلئے میجک شو، پپٹ شو، فیس پینٹنگ، جمپنگ کیسل اور ہمدرد میڈیکل فری موبائل کیمپ بھی لگایا جائے گا۔