آسٹریلیا کے مغربی ساحل پر پلاسٹک کے لفافے میں کٹا ہوا انسانی سر ملنے کے بعد خوف و ہراس
سڈنی (اے پی پی) آسٹریلیا کے مغری ساحل پر پلاسٹک کے لفافے میں کٹا ہوا انسانی سر ملنے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کے مطابق آسٹریلیا کے مغربی پورپوئز بے پر ایک لڑکی کو سمندری پانی سے کھیلتے ہوئے پلاسٹک کے تھیلے میں بند انسانی سر ملا جس کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ فورنزک ماہرین کی رپورٹ آنے کے بعد معاملات واضح ہوں گے۔